چیئرمین این ایچ اے کا خیبر پختونخواہ کا دورہ
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے قومی شاہراہوں کو پہنچنے والےنقصانات کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایات پر این ایچ اے بھرپور طریقے سےمتحرک ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان امدادی سرگرمیوں کیلئے گزشتہ تین دن سے خود میدان عمل میں موجود ہیں ۔ چیئرمین این ایچ اے خیبرپختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کی سرگرمیوں کی خود قیادت کر رہے ہیں۔
چیئرمین این ایچ اے نے اعلیٰ این ایچ اے حکام کے ہمراہ بونیر کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر بونیر سے ملاقات کی ۔ چئیرمن این ایچ اے نے ادارہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی اور این ایچ اے حکام کو مزید مشینری بونیر پہنچانے کے احکامات دیے ۔
چیئرمین این ایچ اے نے نوشہرہ۔ چترال شاہراہ N-45 کا دورہ کیا اور قومی شاہراہ N-45 کی تیز رفتار اور مکمل بحالی کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔
چیئرمین این ایچ اے نے چکدرہ ۔خوازہ خیلہ قومی شاہراہ N-95 کا بھی دورہ کیا اور N-95 کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ حصوں کا جائزہ لیا جبکہ جلد بحالی کیلئے چ ہدایات جاری کیں۔
چیئرمین این ایچ اے نے خوازہ خیلہ ۔بشام قومی شاہراہ N-90 کا بھی دورہ کیا، نقصانات کا جائزہ لیا
اور قومی شاہراہ N-90 کی جلد مکمل بحالی کیلئے ھدایات جاری کیں ۔
اس دورہ کے دوران نے چئرمین نے این ایچ اے کی ٹیموں کوخیبر پختونخواہ میں شاہراہوں کی جلد بحالی کیلئے شب وروز کام کرنے کی واضح ھدایات جاری کیں۔
چیئرمین این ایچ اے خیبرپختونخواہ کے دورے کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور مقامی انتظامیہ سے بھی رابطہ میں رہے۔
چیئرمین این ایچ اے نے قومی شاہراہوں کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی صوبائی انتظامیہ کو تعاون کی پیشکش کی ۔اس ضمن میں چیئرمین این ایچ اے نے صوبائی سڑکوں کی بحالی میں مدد کیلئے ممبر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ چیئرمین کی ہدایت پر ممبر این ایچ اے بحالی کے کاموں کی تکمیل تک بونیر سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گے ۔
چیئرمین این ایچ اے خیبرپختونخواہ کے علاؤہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شاہراہوں کی بحالی کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ۔


