ایم پی پی۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، اسلا م آباد راولپنڈی مانسہرہ،پنجاب ، کے پی کے اور تا صوبوں بالخصوص کراچی کے تمام ٹاؤنز میں سجاؤٹ، پرچم کشائی، پرچم لگانے ور سجاؤٹ کے علاوہ مسلسل پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں
ڈاکٹر عشرت العباد خان وطن پرستی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سیاست داں ہیں۔انکی گورنری کے دورمیں وفاق کی سیاست اور قوی سوچ کو فرو غ ملا۔لسانیت کے بت کو توڑ کر سب اکائیوں کو جوڑا۔ریاست پہلے سیاست بعدمیں اور میری پہچان پاکستان
کراچی (استاف رپورٹر) ایم پی پی مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، فارق ملک، سیف یار خان ،محمد پناہ پنہیار،سلیم سہروردی،عامر علی،ریحان خان آصف قدوس،مقصود قریشی اور اسلا م آباد راولپنڈی مانسہرہ،پنجاب ، کے پی کے اور تمام دیگرصوبوں بالخصوص کراچی کے تمام ٹاؤنز میں سجاؤٹ، پرچم کشائی، پرچم لگانے ور سجاؤٹ کے علاوہ مسلسل پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کے رکن مرکزی کمیٹی ریحان خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان وطن پرستی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سیاست داں ہیں۔انکی گورنری کے دورمیں وفاق کی سیاست اور قوی سوچ کو فرو غ ملا۔لسانیت کے بت کو توڑ کر سب اکائیوں کو جوڑا۔ریاست پہلے سیاست بعدمیں اور میری پہچان پاکستان کی سوچ نے قو م اور نوجوانوں میں مایوسی کو ختم کیا ۔ وطن پرستی ہم سب کا ایمان ہے ۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی سوچ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی رہنما مقصود قریشی،آصف قدوس، رہنماناصر ٹاؤن انچارج ڈاکٹر ندیم،زبیر صغیر و دیگر بھی موجود تھے۔ ایم پی پی کی روزانہ کی بنیاد پر جشن فتح،جشن آزادی،جشن فتح بنیان المرصوص کی سرگرمیاں 31جولائی اور یکم اگست رات 12بجے سے جاری ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، فارق ملک،،محمد پناہ پنہیار، ریحان خان،سیف یار خان سلیم سہروردی،عامر علی، آصف قدوس،مقصود قریشی اور اسلا م آباد راولپنڈی مانسہرہ،پنجاب ، کے پی کے اور تا صوبوں بالخصوص کراچی کے تمام ٹاؤنز میں سجاؤٹ، پرچم کشائی، پرچم لگانے ور سجاؤٹ کے علاوہ مسلسل پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔نارتھ ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، سرجانی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی سمیت کراچی کے تمام ٹاؤنز میں شاندار پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جن سے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ویڈیولنک پر اور کہیں آڈیو لنک پر خطاب کیا۔ جبکہ مرکزی پروگرام 13اگست کو کراچی پریس کلب پر منعقد ہوگا۔ جس سے ڈاکٹر عشرت العباد خان خصوصی خطاب کریں گے۔


