ہزارہ

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ڈاکٹر صفیہ کے چچا سرور خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) سابق گورنر سندھ و روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میری پہچان پاکستان خیبر پختون خواہ لیڈیز ونگ کی صدر ڈاکٹر صفیہ کے چچا سرور خان کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ ڈاکٹر صفیہ کے نام پیغام میں انہوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپکو اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، فاروق ملک، محمد پناہ پنہیار، ریحان خان، سیف یار خان و دیگر اور شعبہ اطلاعات کے انچارج رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والا نے بھی دلی تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button