جشن آزادی سنوکر چیمپین شپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے سنگھوئی میں کر دیا

جہلم( مخدوم حسین چوہدری ) جشن آزادی سنوکر چیمپین شپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے سنگھوئی میں کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن، تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق طارق نے جشن ازادی سنوکر چیمپین شپ کا افتتاح سنگھوئی میں واقع لیجنڈ سنوکر کلب سے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے 78 میں یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی کیک بھی کاٹا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے اغاز میں ایک نمائشی میچ کا انعقاد بھی کیا گیا سنوکر میچ میں حصہ لینے والے پلیرز کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے سنوکر کلب میں نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نوجوان وطن عزیز کا قومی اثاثہ ہیں قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کسی بھی قوم کی ترقی میں انحصار اس کے نوجوانوں کے ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہے کہ وہ وطن عزیز کی ترقی کے لیے پیش پیش ہوں ۔ سنوکر قائد اعظم کی پسندیدہ گیم تھی اس حوالہ سے سنوکر کو بھی جہلم میں پرمووٹ کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب جہلم سے سنوکر پلیرز نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کھیل کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے بلکہ ملک قوم کا نام

روشن کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن نے جہلم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جہلم میں سنوکر چیمپئن شپ کے لیے کام کر رہے ہیں اور جلد ہی جہلم میں گورنمنٹ لیول پر سنوکر چیمپئن شپ کروائیں گے انہوں نے کہا کہ جشن ازادی کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہیے۔


