پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی شعبہ خواتین کی ضلعی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہنیلہ خانزادہ نے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر گلشن اقبال میں جنرل سیکریٹری P.L.U صفورا ٹاؤن طالب بلوچ کی والدہ کی عیادت کی۔
حکومت سندھ صحت کی خدمات کے میدان میں سب سے آگے ہے۔یہ اسپتال اسکی صفائی اور توجہ سندھ حکومت کی کاوشوں کی آئینہ دار ہے۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی شعبہ خواتین کی ضلعی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہنیلہ خانزادہ نے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر گلشن اقبال
میں جنرل سیکریٹری P.L.U صفورا ٹاؤن طالب بلوچ کی والدہ کی عیادت کی۔ انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ صدر شرقی یاسمین بٹ اور دیگر کی جانب سے بھی انکی خیریٹ دریافت کی اور کہا کہ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ جلد آپکو مکمل صحت یاب فرمائے۔ آمین۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت سندھ صحت کی خدمات کے میدان میں سب سے آگے ہے۔یہ اسپتال اسکی صفائی اور توجہ سندھ حکومت کی کاوشوں کی آئینہ دار ہے۔ انہوں نے طالب بلوچ کی والدہ کے معالجیں سے بھی ملاقات کی اور تفصیل معلوم کی۔ جبکہ طالب بلوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انکی والدہ جلد صحت یاب ہوبگیں۔ وہ جانتی ہیں کہ ماں کیا ہوتی ہے انکی والدہ کا بھی بائی

پاس ہوا ہے اور وہ دن کیسے تھے اللہ سب کے والدین کو سلامت رکھے۔ اس موقع پر پی پی پی کے یوتھ ونگ کے رہنما بھی اسپتال کے باہر موجود تھے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب عہدیداران ضلع شرقی کی تنظیم شعبہ خواتین کے اعزاز میں جنرل کونسلر پرویز راجپر سچل صفورا گوٹھ کی جانب سے استقبالیہ جمعرات 24جولائی کو دیا جائے گا جس میں ضلعی عہدیداران کے علاوہ PS-98کے نو منتخب عہدیداران شرکت کریں گے۔



