ہزارہ

برداشت سندھ کے ایک وفد نے 17 جولائی 2025 کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر، سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور لیاری میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خاتون شانتی بائی مہیشوری کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برداشت سندھ کے ایک وفد نے 17 جولائی 2025 کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر، سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور لیاری میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خاتون شانتی بائی مہیشوری کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت کرشن شرما (چیئرمین ہیومن رائٹس) نے کی، جبکہ وفد میں مس عفت اسلم (صدر)، جناب ہمایوں خان (سیکریٹری بورڈ)، مس سیما حسن (جنرل سیکریٹری)، مس سیما مہیشوری (ممبر) اور ایڈووکیٹ محترمہ فخر امام (ممبر) شامل تھیں۔

شانتی بائی کو ان کے شوہر نے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ نو دن قبل پیش آیا، تاہم کیس 4 جولائی 2025 کو رپورٹ ہوا، جس روز متاثرہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ شانتی کے تین بڑے آپریشن کیے گئے، مگر حالت خطرے سے باہر نہ آ سکی۔

وفد نے ٹراما سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سنوبر سے ملاقات کر کے متاثرہ خاتون کی طبی حالت کے بارے میں دریافت کیا اور محترمہ نجمہ، جو پہلے دن سے متاثرہ اور ان کے اہل خانہ کی مدد کر رہی ہیں، کو خراج تحسین پیش کیا۔

قانونی صورتِ حال:
ایف آئی آر لیاری تھانے میں درج ہے اور ملزم اشوک کمار پولیس حراست میں ہے۔ کیس کی پیروی ایڈووکیٹ فخر امام کر رہی ہیں۔
برداشت سندھ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے لیے انصاف اور ملزم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button