عوام کی زمینوں کو چھیننے کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے اور عوام کی لیز زمینیں نمٹانے اورجعلسازی کی مذمت۔ پر کرپٹ اورنگی دشمن پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی فیصل رضوی کی برطرفی کا مطالبہ۔
کوئی لیز جعلی نہیں ہوتی حلف نامے بھرے جاتے ہیں سب رجسٹرار نقشہ اور دیگر کاغذات چیک کرتا ہے اور اگر کسی نے غلط بیانی کی ہے تو لیز منسوخ کرنا ادارے کا حق ہے۔ جمل بہاری، یوسف رند، اقبال اعوان، نواز کھوکھر، نوشاد، رمیز اور دیگرکا مئیر سے کاروائی کا مطالبہ
کراچی (خصوصی رپورٹ) دی وائس آف اورنگی، اورنگی کی مختلف تنظیموں کا مشترکہ اجلاس اجمل بہاری کی زیر صدار ت منعقد ہوا۔ جس میں اورنگی کی این جی اوز اور معززین نے شرکت کی۔ جس میں متفقہ طور پر کرپٹ اورنگی دشمن پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی فیصل رضوی کی برطرفی اور اسکے کرائمز اور عوام کی زمینوں کو چھیننے کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے اور عوام کی لیز زمینیں نمٹانے جعلسازی کی مذمت کی گئی۔ خود ساختہ نقشوں سے مئیر کو گمراہ کرکے عوام کی زمینیں چھیننے کی اطلاعات پرFIR میں افضل زیدی کے خلاف بھی کاروائی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 400افراد کی لسٹ بھی پیش کی گئی۔ جنہیں فیصل رضوی اور اسکی دہشت گرد ٹیم چھیننے اور نمٹانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ مئیر نے آنکھ بند کرکے کس طرح کرپٹ میونسپل کمشنر کے ایماء پر جعلی آکشن کی منظوری اور کونسل سے غلط قرارداد منظور کرائی۔ اجمل بہاری، یوسف رند، اقبال اعوان، نواز کھوکھر، نوشاد، رمیز اور دیگر نے کہا کہ فیصل رضوی بھگوڑا اور کرمنل ہے اور لسانی جماعت اور سیکریٹرین وائلنس میں بھی شامل ہے۔ حساس ادارے کہاں ہیں؟ فوری اس سے قبل یہ شخص بھاگ جائے اسے گرفتار کریں۔ اجمل بہاری نے کہاکہ کوئی لیز جعلی نہیں ہوتی حلف نامے بھرے جاتے ہیں سب رجسٹرار نقشہ اور دیگر کاغذات چیک کرتا ہے اور اگر کسی نے غلط بیانی کی ہے تو لیز منسوخ کرنا ادارے کا حق ہے۔ لیکن 1977میں کے ڈیاے کا ریکارڈ، 1995میں کے ایم سی اورنگی کا ریکارڈ جلنے کے بعد 1974کے نقشے کو جو عدالتوں سے بھی Endorsedہے۔1972کا نقشہ دکھا کر رشوت لی جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ تمہاری لیز جعلی ہے۔ جعلی کا لفظ ہی غلط ہے۔ صحیح اور غلط کی تشریح ہونی چاہئے۔ مئیر کو لیز کی منسوخی کا اختیارنہیں۔عدالتیں منسوخ کرسکتی ہیں ہم سب اسکا احترام کریں گے۔ جو مئیر میونسپل کمشنر اور قانونی ٹیم سے اپنی اصل زمینیں نہیں بچا سکتا کیونکہ قابض اسکے اپنے سسٹم کے لوگ ہیں وہ اورنگی کے غریب عوام کو لیزوں سے محروم کرانے کے لئے بھگوڑے فیصل رضوی کا مکمل احتساب کریں گے۔ مظاہرے، ہینڈ بل، تشہیری مہم چلائیں گے جبتک فیصل رضوی کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہم جدوجہدجاری رکھیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی سمیت مقامی جماعتوں کے نمائندے بھی اس موقع پر شریک تھے۔ جبکہ اورنگی پانچ نمبر پر پہلے مظاہرے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



