قومی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ میں فی لٹر اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور بیڈ گورننس کی مثال ہے۔

عوام کو ریلیف دینے میں ناکامی پر وفاقی حکومت عوام کی نظروں میں گر رہی ہے۔

کراچی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ میں 17سے20روپے فی لٹر اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور بیڈ گورننس کی مثال ہے۔ عوام کو ریلیف دینے میں ناکامی پر وفاقی حکومت عوام کی نظروں میں گر رہی ہے۔ یہ بات مرکزی کمیٹی میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گزشتہ دونوں کہا تھا کہ حکومت اب عوام کو ریلیف دے۔ پاکستان کے ابھرتے اچھے امیج کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔ لیکن وفاقی حکومت پی ڈی ایم ون کی طرح عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالے جا رہی ہے۔ جس سے عوام کو شدید مایوسی ہو رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد ہر شے کی قیمت ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جو مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے ہرگز قابل قبول نہیں۔منتخب نمائندوں کی بھاری تنخواہیں اور مراعات ختم کی جائیں۔ یہ عوام سے ووٹ لے کر عوام ہی کو ریلیف دینے سے نالاں ہیں۔مرکزی کمیٹی نے کہا کہ گڈ گورننس، بلوچستان اور کے پی کے سمیت دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں کام کیا جائے ساری ذمہ داری سیکورٹی فورسز کی نہیں حکومت اگر بیڈ گورننس کرے گی تو حالات کس طرح بہتر ہوں گے۔

۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button