ایس بی سی اے میں 38 سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و عملے کی تعیناتی عدالتی احکامات کے ماروائے قانون اور مقامی افسران کو کھڈے لائن لگا کر کرپشن کی نئی تیاری ہے
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کرپشن مشہور ہے سپریم کورٹ نے جج بٹھا کر اس ادارے کو بچایا۔ لیکن سیاسی عمل ڈخل سے تباہ اداروں کو کراچی پر مسلط کرنا بدنیتی پر مبنی ہے
کراچی میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کے محنت کش(لیبر ونگ) کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ایس بی سی اے میں 38 سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و عملے کی تعیناتی عدالتی احکامات کے ماروائے قانون اور مقامی افسران کو کھڈے لائن لگا کر کرپشن کی نئی تیاری ہے۔سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کرپشن مشہور ہے سپریم کورٹ نے جج بٹھا کر اس ادارے کو بچایا۔ لیکن سیاسی عمل ڈخل سے تباہ اداروں کو کراچی پر مسلط کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ محکمہ بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ جواب دے، HDA, SDA, LDA(larkana), یہ ادارے کیوں تباہ حال ہیں انکے کوئی پروجیکٹ نہیں پھر انہیں کیوں تنخواہیں دے کر خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ لیاری کے بلڈنگ گرنے کے واقعہ کے مرکزی کردار کیوں غائب ہیں۔ مقامی افسران کی جگہ اندرون سندھ سے ان اداروں سے جو ناکام ادارے ہیں جنکے نیب میں کرپشن ہائی پروفائل کیس چل رہے ہیں، تحفظ دینے کے لئے ان اداروں میں ضم کرنا جو کراچی میں ہیں متعصبانہ عمل ہے۔ یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ حکومتی رٹ قائم کریں گورننس بہتر کریں۔ یہ ادارے چلائیں نا کہ انکے ملازم دوسرے اداروں میں ضم کریں۔ لیبر ونگ نے کے ایم سی میں بھی جعلی ترقیوں، بھرتیوں اور ڈی پی سیز، ذاتی عناد پر افسران کی معطلی۔ رشوت خور افسران کی واہ واہ اور اہلیت رکھنے والے افسران و ملازمین کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی ہے اور مزدور یونینوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔



