ہزارہ

اجرک کی نئی نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی کے نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جبر ناقابل قبول ہے۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے کراچی کو تجربہ گاہ اور کراچی کے عوام کو تنگ کرنے کا زریعہ بنا لیا ہے۔ کراچی کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

 

کراچی  میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ اجرک کی نئی نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی کے نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جبر ناقابل قبول ہے۔ پرانی نمبر پلیٹس کی تبدیلی فری ہونی چاہئے۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے کراچی کو تجربہ گاہ اور کراچی کے عوام کو تنگ کرنے کا زریعہ بنا لیا ہے۔ کراچی کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ایم پی پی نفرتوں کے خاتمے اور قو می یکجہتی کے لئے سرگرداں ہے۔ لیکن کسی بھی متعصبانہ اور کراچی میں مہمات کے نام پر سال بھر کسی نہ کسی بہانے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چالان اور بند کرنے اور عوام کو اپنے ہی شہر میں بیگانہ کرنے والی حرکات پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ محکمہ ایکسائز کراچی سے اربوں ٹیکس جگا ٹیکس کی طرح جمع کرنے کے بجائے پرانی نمبر پلیٹس کی جگہ نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ دی جائیں۔ کراچی کے علاوہ انہوں نے کتنا ٹیکس جمع کیا اسکی تفصیل بھی جاری کردی جائے۔ کراچی کے نو جوانوں کے احساس محرومی میں اضافہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ جو افراد لسانیت اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں گریز کریں۔ حق کو حق کی طرح مانگیں اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ وزیر اعلی سندھ فوری ایکشن لیں اور عوام کو ریلیف دیتے ہوئے فری نمبر پلیٹس کا اجراء کرائیں۔ تمام گرفتار نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بھی نوٹس لیں اور عوامی شکایات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button