ہزارہ

ڈی سی مانسہرہ خالد اقبال خٹک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ناصر محمود ستی

ڈی سی مانسہرہ ہر موقع پر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس پرانکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

 

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی ٹرانسفر ہونیوالے دی سی مانسہرہ خالد اقبال خٹک کو بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین، نیک خواہشات کا اظہار اور ہزارہ پولیس کی جانب سے پولیس شیلڈ دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی سی خالد اقبال خٹک نے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے انکے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے دورہ تعیناتی میں مانسہرہ میں قیام امن، عوامی مسائل کے حل،پولیو مہم کی کامیابی، سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اورمحرم الحرام میں بہترین انتظامی امور سرانجام دیئے اور ہر موقع پر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس پرآپکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں آپکی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اسطرح اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے انہیں ہزارہ پولیس کی جانب سے پولیس شیلڈ سے نوازا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button