لانڈھی ٹاؤن کے محکمہ بی اینڈ آر نے نالہ صفائی کے نام پر لاکھوں ٹھکانے لگا دیے

کراچی لانڈھی ٹاؤن کے محکمہ بی اینڈ آر نے نالہ صفائی کے نام پر لاکھوں ٹھکانے لگا دیے ۔ فوٹو سیشن کے لیے نمائشی صفائی نے انتظامیہ کے دعووں کی قلی کھول دی ۔ بی اینڈ آر کے ایکس ای این آصف نذیر اور اے ای ای صغیر احمد سے شکایت بھی کی گئی کہ آپ اپنے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں مگر آپ نے نالہ صفائی کے لیے جنہیں بھیجا ہے وہ لوگ نمازی صفائی کر رہے ہیں ۔ اے ای ای صغیر نے کہا کہ میں بندا بھیج کر دوبارہ صفائی کر واتا ہوں ۔ تاہم نمائشی صفائی کی طرح ایکسیئن آصف اور اے ای ای صغیر کی باتیں بھی نمائشی نکلیں۔ علاقہ مکینوں نے چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبد الجمیل اور میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ایسے نا اہل عہدیداروں کو اتنے اہم عہدوں سے ہٹایا جائے ۔



