ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا دورہ ہریپور،ڈی پی اواور ڈی سی ہریپور سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی، جلوس روٹس وامام بارگاہ و کنٹرول روم کا دورہ

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی نہ کی جائے،فرائض منصبی بہتر انداز سے سرانجام دیں، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کا ضلع ہریپور کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او ہریپور اور ڈی سی ہریپور سے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی، امن کمیٹی کے عہدیداران اور اہل تشیع اکابرین سے ملاقات کی،کنٹرول روم، جلوس روٹس اور امام بارگاہ کا دورہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ضلع ہریپور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ڈی پی او ہریپور فرحان خان اور ڈی سی ہریپور شوزب عباس سے میٹنگ کی۔جس میں ڈی پی او ہریپور و ڈی سی ہریپور نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر آٹھویں اور نویں محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مرکزی امام بارگاہ محلہ موتیاں کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے

 

سیکیورٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی نہ کی جائے، دوران ڈیوٹی چاک وچوبند ررہتے ہوئے فرائض منصبی کو بہترین انداز سے سرانجام دیں۔ جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں کی جامہ تلاشی لی جائے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، واک تھرو گیٹ، سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایاجائے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مرکزی امام بارگاہ کے دورہ کے موقع پر اہل تشیع اکابرین و منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی جس پر انہوں نے پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں امن امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ترسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔ شرپسند عناصر کو اس پرامن فضاء کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے اور ایسے عناصر کیخلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او آفس ہریپور میں قائم کردہ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا ڈی پی او ہریپور نے جلوس روٹس پر نصب شدہ سیکیورٹی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کنٹرول روم میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی کہ کنٹرول روم کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو اور قانونی مدد فراہم کرنا ہے اسکو ہر صورتحال میں یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button