میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے سربراہ اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور مرکزی کمیٹی ایم پی پی کی جوائنٹ انچارج گلستان جوہر ٹاؤن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
کراچی سابق گورنر سندھ اور ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جوائنٹ انچارج گلستان جوہر ٹاؤن عدنان بھائی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید بھائی کی والدہ کے انتقال سے گہرا دکھ پہنچا ہے کیونکہ مائیں دعا کا دروازہ اور انمول ہوتی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور انہیں یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین، ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ جاوید بھائی کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔ جاوید بھائی اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں تمام ایم پی پی ورکرز آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نماز جنازہ میں مرکزی کمیٹی، ٹاؤن کمیٹیز اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ سلطان مسجد گلستان جوہر میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


