سینئر سٹیزن کارڈ کے اجراء کے حوالے سے محمد اشرف اکرام کا محکمہ سماجی بہبود، حکومت سندھ کے دفتر کا دورہ
سینئر سٹیزن کارڈ کے اجراء کے حوالے سے محمد اشرف اکرام کا محکمہ سماجی بہبود، حکومت سندھ کے دفتر کا دورہ
محمد اشرف اکرام، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ورلڈ نیو اسٹار پین پال کلب پاکستان نے آج محکمہ سماجی بہبود، حکومت سندھ، لطیف آباد حیدرآباد کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینئر سٹیزن کارڈ کے اجراء کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور اس اہم سہولت کے حوالے سے معلومات و طریقہ کار کی تفصیلات حاصل کیں۔
محمد اشرف اکرام نے بزرگ شہریوں میں شعور بیدار کرنے، انہیں رہنمائی فراہم کرنے اور ان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سینئر سٹیزنز ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی خدمت اور فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے نرسری پارک حیدرآباد کے مارننگ واکرز اور دیگر بزرگ شہریوں کے مکمل شدہ فارم بھی باقاعدہ طور پر جمع کروائے، تاکہ وہ اس سہولت سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔
ورلڈ نیو اسٹار پین پال کلب پاکستان کی جانب سے اس اقدام کو ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے جو معاشرے کے بزرگ افراد کی فلاح و بہبود کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہے۔


