ہزارہ

حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق آنے والے مون سون سیزن سے متعلق جائزہ اجلاس

حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق آنے والے مون سون سیزن سے متعلق جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقد ہوا جس میں آنے والے مون سون سیزن کے لیے تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہائی وولٹیج لائنوں کے ساتھ درختوں کی شاخ تراشی اور خطرناک بل بورڈ، سولر پینل انسٹالیشن کے معائنے اور اقدامات، کوڑا کرکٹ اور نالوں کی صفائی، سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا، نمائندہ ایریگیشن، تحصیلدار ایبٹ آباد اور دیگرمتعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button