ہزارہ

سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام کلینک آ ن ویلیز کا افتتاح کردیا

 

خوشاب سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام کلینک آ ن ویلیز کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ ڈرائیوروں کے حوالے کیں۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرم نے پروگرام کے متعلق بریفننگ دی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈاکٹر محمد آ صف محمود احمد قاضی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امیر عبد اللہ خان نیازی نے بھی اس پروگرام پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان گاڑیوں میں الٹراساؤنڈ کے علاؤہ بلڈ ٹیسٹ دیگر لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات متعلقہ تحصیل یونین کونسلز میں بالکل فری دی جائیں گی۔ تحصیل نورپور تھل ،تحصیل قائد آ باد اور تحصیل نوشہرہ کیلئے تین تین گاڑیاں ہیں جبکہ تحصیل خوشاب میں پہلے سے ہی گاڑیاں چل رہی ہیں۔ اس موقع پر نائب صدر اکرام اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button