راجپوت برادرز گروپ کے ایڈمن راجہ محمد اسامہ نوید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے گروپ کی فعالیت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے
خوشاب راجپوت برادرز گروپ کے ایڈمن راجہ محمد اسامہ نوید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے گروپ کی فعالیت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے میں اپنی پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم راجپوت برادری کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم برادری کے مخلص رہنماؤں اور عمائدین راجپوت برادری کی زیر نگرانی اپنے گروپ کو مزید فعال بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اتحاد و یگانگت ، بھائی چارہ ،مخلص پن اور بے لوث خدمت کا کلیدی کردار ہوتاہے اور اللہ تعالی ا ہمیشہ عظیم مشن میں انسان کو کامیاب و کامران کرتے ہیں ۔ انشاءاللہ برادری کی خدمت کا یہ عظیم مشن ہم جاری و ساری رکھیں گے ۔ نوید نے مزید کہا کہ بہت جلد میں نورپورتھل کے نواحی علاقوں محمود شہید، بمبول تھل ،جاڑا تھل اور جمالی بلوچاں جا کر برادری کی یوتھ کے ساتھ خصوصی نشست کروں گا تاکہ راجپوت برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے جذبوں کی صداقت منزل کو قریب کر دیتی ہے انشاءاللہ راجپوت برادری کی فلاح و بہبود کو اپنا ماٹو بنا کر ہم چلیں گے ۔


