آج کے کالمزکالمز

ڈی ایس پی خالد محمود خان نیازی بطور دبنگ پولیس آفیسر

:راجہ نور الہی عاطف

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل خالد محمود خان نیازی کا کچھ عرصہ قبل یہاں سے تبادلہ ہوا ہے۔ وہ ہمہ صفت انسان ہیں ، موصوف کی شخصیت قومی یکجہتی، وطن دوستی، فرض شناسی اور جذبہ الوطنی حوالے سے قابل ذکر ہے ۔ موصوف کے سول سوسائٹی ،ممبران امن کمییٹی ،تاجروں اور اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات قائم رہے ہیں۔ نور پور تھل میں تعیناتی کے دوران سالانہ میلہ حضرت بابا سخی سخن سیدن شاہ بخاری کی تقریبات کے دوران ان کی زیر نگرانی علاقہ بھر میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جاتے رہے ۔ یہاں پر تعیناتی کے دوران معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے ان کا میڈیا نمائندگان کے ساتھ بہت قریبی رابطہ رہا ۔ وفا و خلوص کے شہر نورپورتھل میں جناب خالد محمود خان نیازی کی پذیرائی حقائق پر مبنی تھی ۔ موصوف قبل ازیں یہاں پر بطور ایس ایچ او بھی اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دے چکے تھے ۔خالد محمود خان نیازی دھیمے لہجے میں سحر انگیز گفتگو کرتے ہیں ۔ آپ دبنگ پولیس آفیسر ہیں ۔ مدبر، معاملہ فہم اور میرٹ پسندی جیسے اوصاف حمیدہ کے مالک ہیں ۔ صپ نے ہمیشہ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مظلوم کی دادرسی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آپ ایک عام شہری سے لے کر بڑے سے بڑے سرمایہ دار تک سب کا یکساں احترام کرتے ہیں ۔ جب بھی ہم میڈیا نمائندگان (سیٹھ ثمر سلطان ، ایم نوردین ، ملک غلام جیلانی وڈھل اور راقم الحروف سمیت دیگر) کی جناب خالد محمود خان نیازی سے ملاقات ہوتی تو ہم نے ہمیشہ کی طرح انہیں پرخلوص پایا ۔ محترم مقام جناب خالد محمود خان نیازی خود فرمایا کرتے ہیں کہ ” میرے نزدیک پولیس قومی خدمت کا ایک بہترین ادارہ ہے اگر پولیس آفیسر اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دے تو یہ سب سے بڑی قومی خدمت ہے ،” جناب خالد محمود خان نیازی اپنی بلند کرداری کی طرح اخلاقی طور پر بھی بہت بلند ہیں، ان کی محبتیں سب کے لیے ہیں وہ کسی سے نفرت نہیں کرتے ۔ ان کی سوچ ان کی فکر کا ہر دروازہ مثبت گلستان میں کھلتا ہے ۔ جسے جگر لالہ میں ہو ٹھنڈک وہ شبنم، دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان، ان کی عظیم المرتبت شخصیت کا خاص وصف ہے ۔ انسانی شخصیت کا دار و مدار کسی عہدہ، مرتبہ اور دولت و ثروت اور خاندانی حسب و نسب پر منحصر نہیں ہے بلکہ انسانی شخصیت وہ اس کے کردار سے عیاں ہوتی ہے ۔ خالد محمود خان نیازی پولیس کی پیشانی کا جھومر ہے ۔ ان کی ذات میں روشنی ہے اور وہ اس روشنی کے ذریعے اپنے ماتحت پولیس اہلکاران کے اذہان کو منور کرتے ہیں ۔ اپنے ماتحتوں کا خاص خیال رکھتے ہیں ۔ ان کے جرات مندانہ اقدامات ہمیشہ پولیس کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئے ہیں۔ وہ کہا کرتے ہیں کہ اخلاقی اقدار سے ہم جرائم میں خاصی کمی لا سکتے ہیں ۔ ان کی ذات میں یقین کامل ہے ۔ وہ شکستہ دلوں کو حوصلہ عطا کرتے ہیں ۔ درحقیقت خالد محمود خان نیازی عظیم مرنجاں مرنج شخصیت کے مالک ہیں ۔ ان کی علاقہ تھل کے کے لیے خدمات زبردست خراج تحسین کے لائق ہیں ۔ خالد محمود خان نیازی اپنی خداداد ذہانت کے ساتھ پیشہ اورانہ انداز میں بھرپور طریقے سے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ آپ اپنے ماتحت عملہ کو مکمل اعتماد میں لے کر عوام کے امن و سکون اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں ۔ جہاں بھی تعینات ہوتے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دائرہ تنگ کر دیتے ہیں ۔ اپنی تعیناتی کے دوران اپنے علاقے میں جرائم کی بیخ کنی کو ہمیشہ اولین ترجیح بناتے ہیں ۔ عوام اور پولیس کے درمیان پیار و محبت کی فضا قائم رکھتے ہیں اور اس میں اپنا خاص کردار ادا کرتے ہیں ۔ موصوف اہلیان تھل کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے کیونکہ نورپور تھل محبتوں کی سرزمین ہے اور یہاں قابل لوگوں کی بڑی قدر کی جاتی ہے ۔ خالد محمود خان نیازی بحیثیت آفیسر ماتحت پروری میں ایک قابل تقلید مثال ہیں ۔ غریب پروری اور استحصالی طبقہ کی دادرسی ان کی شخصیت کے خصوصی اوصاف ہیں ۔ خالد محمود خان نیازی کی علاقہ تھل میں تعیناتی کے دوران پولیس فورس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست فورس بنانے ،عوام کو انصاف کی فراہمی، امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button