ہزارہ

علاقہ تھل کی ہردلعزیز ممتاز سماجی شخصیت ملک غلام حسن سلہال کلیرا آل پاکستان کلیرا ایسوسی اشن کے چیئرمین منتخب

آدھی سرگل علاقہ تھل کی ہردلعزیز ممتاز سماجی شخصیت ملک غلام حسن سلہال کلیرا آل پاکستان کلیرا ایسوسی اشن کے چیئرمین منتخب ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ فخر تھل ملک غلام حسن سلہال کلیرا کو آدھی سرگل میں سلہال کلیرا ہاؤس پر منعقدہ آل پاکستان کلیرا کنونشن کے دوران متفقہ طور پر آل پاکستان کلیرا ایسوسیی ایشن کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران میں مرکزی صدر ملک محمد امیر کلیرا ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک ظفر اقبال کلیرا کے نام شامل ہیں ۔ دریں اثناء آل پاکستان کلیرا ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین ملک غلام حسن سلہال کلیرا نے ایڈووکیٹ ملک رفیع اللہ کلیرا کو صدر لائرز فورم آل پاکستان کلیرا اتحاد مقرر کر دیا ہے ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک غلام حسن سلہال کلیرا نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری برادری نے ہمیشہ میری عزت افزائی کی ہے ۔ اب برادری کی طرف سے آل پاکستان کلیرا ایسوسی ایشن کی بطور چیئرمین نامزدگی پر میں اپنی پوری برادری کا تہ دل سے مشکور اور ممنون ہوں، انشاءاللہ ان کی توقعات کے مطابق ان کی بے لوث خدمت کے لیے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملک غلام حسن سلہال کلیرا تحصیل نورپور تھل کے بزرگ سیاستدان ایڈووکیٹ الحاج ملک سید رسول سلہال مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button