ہزارہ

صحافی واثق محمد کی وفات پر سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اظہار تعزیت

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایکسپریس نیوز کے سینئیر رپورٹر و صحافی واثق محمد کے انتقال پر جاری کردہ تعزیتی بیان میں اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم واثق محمد ایک قابل صحافی تھے جنہوں نے صحافتی اقدار اور سچ پر مبنی خبروں کی ترویج کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا، انکی وفات سے صحافت میں ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اللّه پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آعلیٰ ارفع درجہ عطاء کرے آمین

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button