ہزارہ

گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں کاٹی گئ ہیں جس پر کرپٹ عناصر کے مذموم مقاصد کو ٹھیس پہنچ رہی ہے،چئیرمین صفورا ٹاؤن

جو ملازمین روزانہ ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ان کی تنخواہوں کو چھیڑا نہیں گیا ہے،راشد خاصخیلی

 

کراچی چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں کاٹی گئ ہیں جس جس پر کرپٹ عناصر کو مرچیں لگ رہی ہیں،جو ملازمین روزانہ ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ان کی تنخواہوں کو چھیڑا نہیں جارہا ہے ،اگر کسی ریگولر ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی ہوئ ہے تو اسے بحال کردیا جائے گا ،ملازم دوست پالیسی پر عمل پیرا ہیں لیکن گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،اگر گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ کے اجراء کیلئے پریشر ڈالا گیا تو ازخود ضروری کاروائ عمل میں لاکر متعلقہ اداروں سمیت دیگر کو تحریری دستاویزات کے ساتھ آگاہ کرونگا ،ان ملازمین کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتا جو صبح سے شام تک صفورا ٹاؤن کی بہتری کیلئے کام کریں اور گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں بٹوریں ،اب یہ مسئلہ بھی ان شاء اللہ مستقل بنیادوں پر حل ہونے جارہا ہے کیونکہ ٹاؤن میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروادیا ہے اور آئندہ تنخواہیں اسی سسٹم کی بنیاد پرہی جاری کی جائیں گی یہ واضح کردینا چاہتا ہوں جو ملازمین مستقل ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ان کے ساتھ کوئ زیادتی نہیں ہوگی بلکہ مستقبل میں انہیں ان کی جائز مراعات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ان کی جائز مراعات کا پیسہ وہ ملازمین کھا جاتے ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور جب ان کی تنخواہوں کی کٹوتی کی جاتی ہے تو دوسروں کے سامنے مظلوم بن کر احتجاج کرتے دکھائ دیتے ہیں ،ٹاؤن کے غیر حاضر ملازمین کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کرتا ہوں وہ ڈیوٹیوں پر حاضر ہو جائیں بصورت دیگر انہیں کسی صورت تنخواہیں جاری نہیں کی جائیں گی اور ضروری قانونی کاروائ کرنے کے بعد انہیں نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button