ہزارہ

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا خیبر پختونخوا کے سرکاری شعبے کے انجینئرز کیساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد

 

چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ سرکاری محکموں کے انجینئرز منصوبوں کی مکمل ذمہ داری لیں۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل پشاور() پاکستان انجینئرنگ کونسل نے خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے انجینئرز کے ساتھ ایک اہم اور غیر معمولی مشاورتی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ اجلاس وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے اسپیشل سیکرٹری انجینئر وقار علی خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین پاکستان انجینئر کونسل انجینئر وسیم نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نشست میں خیبرپختونخواہ کے کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)، آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)، خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی (KPHA)، پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (PEDO) سمیت کئی اہم محکموں کے انجینئرز نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی، وائس چیئرمین پاکستان انجیئرنگ کونسل انجینئر ڈاکٹر قیصر علی، اور گورننگ باڈی کے ارکان بھی موجود تھے۔نشست کے دوران چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے سب ڈویژنل افسران سے لے کر چیف انجینئرز تک مختلف سطحوں کے انجینئرز سے براہ راست بات چیت کی۔ شرکا کی بڑی تعداد اور کھلے دل سے کی گئی گفتگو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ انجینئرنگ کمیونٹی پاکستان انجینئرنگ کونسل کی قیادت اور صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے تین سیز یعنی کلائنٹس، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ منصوبوں کی بروقت اور مثر تکمیل کے لیے کلائنٹ کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ منصوبوں کی مکمل ذمہ داری لیں اور انجینئرنگ کے پیشے کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔انجینئرز کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کے جواب میں چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے ادارہ جاتی اور طریقہ کار سے متعلق چیلنجز کے حل کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اصلاحات اور انجینئرز کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔چیئرمین وسیم نذیر نے انجینئر وقار علی خان کی اس اجلاس کے انعقاد میں کوششوں کو سراہا اور اسے پالیسی سازی اور پیشہ ورانہ بااختیاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔یہ اجلاس سرکاری شعبے اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے درمیان ایک نئے دور کے آغاز کا اشارہ دیتی ہے، جس سے مسلسل مشاورت، اصلاحات اور انجینئرنگ کے معیار میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button