پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام بھی عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
خوشاب پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام بھی عظیم الشان ریلی کا انعقاد ک
یا گیا۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کی جبکہ ریلی میں نمائندہ ایم این اے شاکر بشیر اعوان ملک حمزہ شکیل اعوان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان‘ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122انجینئر حافظ عبدالرشید‘ سول ڈیفنس‘ واپڈا‘ پی ٹی سی ایل‘ ضلع کونسل‘ میونسپل کمیٹی جوہرآباد‘ میونسپل کمیٹی خوشاب کے افسران واہلکاروں،سرکاری افسران،ملازمین، مذہبی و سیاسی وجماعتوں کے رہنماؤں، تاجروں،وکلاء،طلباء,میڈیا، سول سوسائٹی نمائندگان سمیت ہر مکتبہ ء فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے تمام افسران کے ہمراہ سرور شہید پارک جوہرآباد میں میجر غلام سرور ملک شہید کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر شوگر ملز پھاٹک مظفر گڑھ روڈمین بازار جوہرآباداورکالج چوک سے ہوتی ہوئی خوشاب سے واپس ڈپٹی کمشنر آفس میں آکر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پرجوہرآباد اور خوشاب کی فضاء پاکستا ن ز ندہ باد، پاک فوج زندہ باد،آرمی چیف زندہ بادکے بلند شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں دشمن کو دن کی روشنی میں تاریخی جواب دیا ہے۔


