ہزارہ

وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یومِ تشکر پورے ملی جوش و جذبے، اتحاد اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا

خوشاب (چیف رپورٹر سے)وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یومِ تشکر پورے ملی جوش و جذبے، اتحاد اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال نے کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے پرچم کشائ کی اور اپنے خطاب میں اس دن کے منانے کی اہمیت پر تفصیلا” روشنی ڈالی۔ دوران تقریب مقررین نے افواج پاکستان کی جرات و بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نقابت کے فرائض ملک بدر اعوان نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ آخر پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی مانگی گئ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button