ہزارہ

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کا پبلک لیزان کمیٹی اور ڈی آر سی کے ممبران کے ہمراہ امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواء ذوالفقار حمید کے واضح احکامات کے پیش نظر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنےاور روابط کو مزید بڑھانے کی خاطر پبلک لیزان کمیٹی اور ڈی آر سیز کے ممبران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا،


، اس دوران ڈی پی او ایبٹ آباد کا شرکاہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ کے تعاون کی ہی بدولت ہم ضلع کو امن کا گوارہ بناسکتے ہیں۔ اپنے علاقہ میں کرایہ پر رہنے والے اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ منشیات فروشوں ،لینڈ مافیاء،ہوائی فائرنگ و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں، مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا، علاقے میں آنے والے نئے کرایہ داروں کی اطلاع تھانہ کو دینا،قتل و مقاتل. دشمنیوں میں مثبت کردار ادا کرنے اور تنازعات کا حل ڈی آر سی اور پبلک لیزان کمیٹی کے

ممبران کے فرائض میں شامل ہے اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button