سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی میڈیا سیل کے انچارج و مرکزی رہنما محمد رضوان خان کی سالی پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہنیلہ خانزادہ کی ہمشیرہ فائزہ اقبال اور محمد عظیم کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد
شادی کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں کی شرکت۔ ایم کیو ایم پاکستان کی مقامی قیادت اور جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی کے صا حب زادے کی شرکت
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق گورنر سندھ وڑوح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سیل کے انچارج و مرکزی رہنما محمد رضوان خان کی سالی پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہنیلہ خانزادہ کی ہمشیرہ فائزہ اقبال اور محمد عظیم کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شادی کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداشریک ہوئی۔آزاد مگسی اتحاداور جی دی اے کی رہنما راحیلہ مگسی کے صٓاحب زادے شریک ہوئے۔ معززیں شہر، سماجی شخصیات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔ اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ابرار احمد صدیقی، انجمن اتحاد ملت کے چیئرمین عبدالحفیظ انصاری، سمیت متعد د رہنماؤں کی مبارکباد۔ محمد عظیم اور جمالی برادری، خانزادہ برادری نے بھرپور شرکت کی۔ جس میں نادر خانزادہ،آیان خانزادہ، قمر خانزادہ اکبر خانزادہ، طلحہ خانزادہ، اقبال خانزادہ، ایم کیو ایم پاکستان کے ثاقب خانزادہ و دیگر، محمد تنظیم سیاسی رہنما، خیر محمد جمالی کے معززین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جبکہ کراچی سے کراچی رائٹس آرگنائزیشن، کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اظہر، متحدہ آفیسرز فورم کے صدر منظر وارثی بھی شریک ہوئے جبکہ متعدد سیاسی شخصیات، جماعت اسلامی کے سابق ناظمین، ایم پی پی کے مرکزی رہنماؤں، متعدد جماعتوں کے رہنماؤں، تحریک جوانان پاکستان کراچی کے ہیومن رائٹس اور لیبر ونگ کراچی کے صدر عزیر شاہ، صحافی برادری، لبرا، اور دیگر نے بھی مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


