ایس ایچ او تھانہ نور پورتھل مہر محمد توقیر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نورپورتھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں

خوشاب ایس ایچ او تھانہ نور پورتھل مہر محمد توقیر نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نورپورتھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے صحافیوں پر مشتمل وفد کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میرٹ پسندی کے تحت عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا ۔ ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے ان کا کردار ہمیشہ اہم ہوتا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ مہر محمد توقیر نے کہا
منشیات فروشوں،چوروں چکاروں، ڈکیتوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے کہا کہ کہ مظلوم کی دادرسی اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے مہر محمد توقیر کو معاشرتی اصلاح وفلاح کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


