عوامی فلاح و بہبودکے جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان منصوبوں میں شفافیت کو بھی برقرار رکھا جائے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبودکے جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان منصوبوں میں شفافیت کو بھی برقرار رکھا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انکاکہنا تھاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ ہدایات انھوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جوہرآباد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عائشہ خان‘ اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ضیاء اللہ‘ اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر‘ اے سی نور پور تھل ڈاکٹر ہارون شیراز‘ اے سی قائدآبادڈاکٹر حسیب الرحمن‘ ایس ڈی او ہائی وے ملک صفدر اعوان‘ ڈی ایس پی صدر ذوالفقار حسن‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122حافظ عبدالرشید‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف قاضی‘ سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام‘ سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالقیوم خان‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور‘ ایم پی اے سردار علی حسین بلوچ‘ سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال‘ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے نمائندہ ملک عمران بشیر اعوان‘ کوآرڈنیٹر ایم این اے انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور‘ سردار ساجد عباس‘ کوآرڈنیٹر ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ،سید مصیب رضاشاہ‘ نمائندہ ایم پی اے ملک آصف بھاء ملک رضوان بھاء‘ سابق چیئرمین بلدیہ جوہرآباد ملک اشرف اعوان‘ ملک بلال بھاء‘ سیٹھ محمد اسماعیل‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر‘ ایکسین پبلک ہیلتھ محمد عمران علی باجوہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل‘ ایس ڈی او ہائی ملک گل حسن اعوان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور سیاسی نمائندے موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے جاری ترقیاتی سکیموں و انتظامی امور، حالیہ سیلاب سے نقصانات،امدادی سرگرمیوں،ا نفراسٹرکچر کی بحالی، تعلیم،صحت اور سڑکوں کے بارے میں ایم پی اے ملک آصف بھاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔جس پر ایم پی اے آصف بھاء نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلع میں سڑکوں کی تعمیر پر کام تیز کر کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ روڈز کی تعمیر میں غفلت اور غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور غفلت کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدارن کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


