غزالی پریمیئر سکول رنگپور بگھور کے زیراہتمام سالانہ پروقارتقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا

خوشاب (چیف رپورٹر سے)غزالی پریمیئر سکول رنگپور بگھور کے زیراہتمام سالانہ پروقارتقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم ،ایڈووکیٹ ملک سہیل اختر بگھور ، ڈسٹرکٹ مینیجر غزالی سکول سسٹم خوشاب امام بخش مہر ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر مہر محمد فاروق اور رانا امجد علی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب کے میڈیا ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف ، سینیئر جرنلسٹ ایم نور دین ، ملک محمد فاروق ونی ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شیر بھٹی ، ملک محمد شعیب جسرا ، ملک گلزار احمد بگھور، ملک محمد حفیظ راہداری ،ہیڈ ماسٹر ملک ریاض حسین بگھور اور ملک عبدالرحمان کہاوڑ بھی زینت محفل تھے ۔ اس شاندار تقریب میں نمائندہ والدین سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض پرنسپل ادارہ ہذا رانا محمد عدیل نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ دوران تقریب طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلو شو پیش کر کے شرکائے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل اور جملہ سٹاف کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ ادارے کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طلبا ءوطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانان گرامی کو کو ایوارڈز عطاء کئے گئے۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے رانا محمد خلیل کی قیادت میں جملہ انتظامیہ نے بھرپور کردار ادا کیا ۔


