ہزارہ

بلاول بھٹو نے بھارتی انتہا پسندی پر دو ٹوک بیان دیا۔ پاکستانی افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

25کروڑ عوام شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے والے نشان عبرت بن جائیں گے

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رہنما پی پی پی و سرپرست اعلی AIMشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی انتہا پسندی پر دو ٹوک بیان دیا۔ پاکستانی افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 25کروڑ عوام شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے والے نشان عبرت بن جائیں گے۔ جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو انشاء اللہ شکست فاش دیں گے۔ پاکستانی کسی انتشار کا شکار نہیں۔ پانی بند کیا گیا تو بھارت ردعمل سہ نہیں سکے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی جرات مندانہ موقف اور نریندر مودی کو گنجرات کا قصائی قرار دیا تھا بھارت میں بیٹھ کر کشمیر کے لئے بات کی۔ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان یا کے پی کے و دیگر شہروں میں را کے زریعے کچھ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ متحد قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان کی حفاظت ایک ایک پاکستانی کر رہا ہے اور افواج ہماری آن جان شان ہے۔ فالس آپریشن کرنے والے مکار بھارت کو پاکستان کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی پیشکش پاکستان کی جرات مندی ہے جبکہ جعفر ایکسپریس سانحہ بھی بھارتی جارحیت تھا۔ پوری قوم میں نیا جزبہ جنم لے چکا ہے۔بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بری طرح کے نتائج کے لئے تیار رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button