قاتل اور دہشت گرد افسر کی تعیناتی کے بعد جیالوں کی جان خطرے میں ہے۔ 2012میں مجھے اور تین ساتھیوں پر مومن آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کرنے والا بارہ سال بعد واپس آکر غیر قانونی اور جعلسازی سے 18گریڈ لے کر تعینات ہوگیا
قاتل اور دہشت گرد افسر کی تعیناتی کے بعد جیالوں کی جان خطرے میں ہے۔ 2012میں مجھے اور تین ساتھیوں پر مومن آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کرنے والا بارہ سال بعد واپس آکر غیر قانونی اور جعلسازی سے 18گریڈ لے کر تعینات ہوگیا۔ میں نے اسکی پہچان کرلی تو مجھے لینڈ گریبرز کے ایماء پر قانونی موشگافیوں میں ڈال دیا۔ اورنگی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو

قتل کرنے والا افسر بنا بیٹھا ہے۔ اورنگی کی زمینوں کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ رانا گزار تاج سیاسی تجزیہ کار و رہنما پیپلز پارٹی اورنگی ٹاؤن
فیصل رضوی کی گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ہمارے شہداء کو انصاف اور فیصل رضوی اور اسکے قاتل ساتھیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ رہنما پی پی پی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیاسی تجزیہ کار و رہنما پیپلز پارٹی اورنگی ٹاؤن رانا گزار تاج نے کہاہے کہ قاتل اور دہشت گرد افسر کی تعیناتی کے بعد جیالوں کی جان خطرے میں ہے۔ 2012میں مجھے اور تین ساتھیوں پر مومن آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملہ کرنے والا بارہ سال بعد واپس آکر غیر قانونی اور جعلسازی سے 18گریڈ لے کر تعینات ہوگیا۔ میں نے اسکی پہچان کرلی تو مجھے لینڈ گریبرز کے ایماء پر قانونی موشگافیوں میں ڈال دیا۔ اورنگی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو قتل کرنے والا افسر بنا بیٹھا ہے۔ اورنگی کی زمینوں کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرمنل فیصل رضوی کی گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ہمارے شہداء کو انصاف اور فیصل رضوی اور اسکے قاتل ساتھیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ثابت کرو اور دہشت گردی کی سزا بھگتو۔ نیب اور ایف آئی اے کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھیج دیا۔ خود کو احتساب کے لئے پیش کرتا ہوں۔ عثمانیہ مہاجر کالونی کے غریب ترین گھرانے اورآج کے ارب پتی فیصل رضوی کا احتساب بھی لازمی ہوچکا ہے۔ اغوا برائے تاوان بھتہ خوری اور Secrtarian Violence میں ملوث فیصل رضوی کی 1992سے ابتک کی دہشت گردیوں اور قتل و غارت گری پر حساس ادارے کاروائی کریں۔ ای سی ایل میں نام ڈالا جائے۔ ایف آئی آرز، گرفتاریوں سے جیالے نہیں درتے۔ ہم نے قتل و غارت گری کا دور گزار لیا۔ تین ساتھیوں کے آئی وٹنس قاتل فیصل رضوی کی گرفتاری کے لئے اللہ نے زندہ رکھا۔ تینوں ساتھیوں کو انصاف دلاؤں گا۔ میئر کراچی جیالوں کے خلاف مہم سازی اور انکی ناک تلے بیٹھے قاتلوں کو کلرک سے جعلسازی افسر بننے والے افسر کو فوری برطرف کریں۔ حال ہی میں یونین کونسل کے چیئرمین کی شہادت کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے۔ لسانی جماعت کے دہشت گرد پیپلز پارٹی کے ورکرز کے خلاف اپنی ساری توانائیاں خرچ کردیں۔ ہم انہیں انکے انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سوشل میڈیا کے شیر پیپلز پارٹی کے جیالوں کے حوصلوں سے واقف نہیں۔ عدالتوں میں ثابت کرنا ہوگا کہ کون سچا ہے کون جھوٹا؟ لائنزایریا دہشت گرد مافیا کے قلع قمع کا وقت آگیا۔


