ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالہ سے ضلع خوشاب میں ایک واک اور سیمینار کا اھتمام کیا گیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب اور ڈاکٹر طاھر حیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب نے کی۔

خوشاب ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالہ سے ضلع خوشاب میں ایک واک اور سیمینار کا اھتمام کیا گیا۔جس کی صدارت ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب اور ڈاکٹر طاھر حیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب نے کی۔جس میں محکمہ صحت کے ملازمین اور دیگر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔واک اور سیمینار کا مقصد عوام کے اندر ملیریا بخار کے پھیلاؤ اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاھی دینا تھی۔ سیمینار میں رانا محمد ساجد انٹامالوجسٹ نے ملیریا بخار سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاھی کے متعلق لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ رات کو کمرے میں سپرے وغیرہ کریں اور میٹ کا استمال کریں اور مچھر دانی کا استعمال کریں۔ کمروں کے دروازوں پر جالیاں لگوائیں اور بخار ھونے کی صورت میں قریبی ھسپتال سے ملیریا ٹیسٹ کروائیں۔


