ہزارہ
استحکام پاکستان پارٹی تحصیل قائدآباد میاں امجد منیر نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قائدآباد حسیب الرحمان سے انکے آفس میں ملاقات کی

خوشاب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور،کوآرڈینیٹر تحصیل قائدآباد ملک حماد حسین بگھور اور صدر استحکام پاکستان پارٹی تحصیل قائدآباد میاں امجد منیر نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل قائدآباد حسیب الرحمان سے انکے آفس میں ملاقات کی ۔ دوران ملاقات علاقائی مسائل سمیت دیگر مختلف انتظامی امور پر بھی تبادلہ ء خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین لیبر یونین پی ایم ڈی سی میاں آفتاب الحسن اور گدی نشین دربار عالیہ چوآ شریف فقیر شہزاد رمضان بھی ہمراہ موجود تھے۔


