جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ ٹاؤن نزد فضل ماڈل بہاولپور بائی پاس میں عظیم الشان روح پرور فقید المثال پروقار جامعہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی
ملتان( )صوبائی ترجمان جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب
پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان اور بزم المعصوم پاکستان کے زیر اہتمام 26 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ ٹاؤن نزد فضل ماڈل بہاولپور بائی پاس میں عظیم الشان روح پرور فقید المثال پروقار جامعہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت مخدوم المشائخ پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد آباد شریف لاہور فرمائیں گے۔جبکہ اس پروقارتقریب میں ملک بھر سے جید علماء، مشائخ ،خلفائے عظام مریدین عقیدت مند خصوصی طور پر شرکت کریں گے تقریب کے آخر میں پیر صاحب علماء و مشائخ کے جھرمٹ میں جامع الطافیہ سلطان الذاکرین کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور عالم اسلام امت مسلمہ بالخصوص کشمیر اور غزہ، فلسطین کے مسلمانوں کے لیے اس موقع پر خصوصی دعا کا اہتمام ہوگا۔ اگلے دن 27 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے بزم المعصوم ملتان کے رہنما پیر طریقت حاجی صوفی رانا محمد اقبال نقشبندی الطافی، ڈی ایس پی رانا ظہیر الدین بابر و جملہ برادران کے والدین کے سالانہ ختم پاک کے موقع پر منعقدہ عبداللہ بینکیوٹ ہال بر لب نہر قاسم پور کالونی نرد سبزواری ٹاؤن میں عظیم الشان فقید المثال پروقار سالانہ مرکزی محفل ذکر و میلاد منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے جید علماء علمائے کرام مشائخ عظام خلفائے عظام مریدین عقیدت مند اور ملتان شہر کی نمائندہ سماجی سیاسی ملی اور مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی اس تقریب کی صدارت مخدوم المشائخ حضرت خواجہ خالد محمود احمد نقشبندی مجددی سربراہ بزم المعصوم پاکستان فرمائیں گے۔ تقریب کی اختتامی نشست میں عالم اسلام وطن عزیز افواج پاکستان امت مسلمہ بالخصوص غزہ اور فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا اور اخر میں لنگر عام کا اہتمام ہوگا۔


