جہلم جمخانہ میں اپنی مدد آپ کے تحت اللّٰہ کے گھر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جہلم جہلم جمخانہ میں اپنی مدد آپ کے تحت اللّٰہ کے گھر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، 22 لاکھ کے تخمینہ کے اس نیک کام کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا امکان ، تفصیلات کے مطابق جہلم جمخانہ سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد کا سنگ بنیاد گزشتہ روز رکھ دیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ، اے ڈی سی جی آر میڈم ثانیہ صفی ، معروف مذہبی شخصیت بابا جی عرفان الحق ، سیکرٹری جہلم جمخانہ چوہدری رضوان جانی ، صدر جہلم چیمبر آف کامرس حاجی زاہد حسین بٹ ، سابق سیکرٹری جمخانہ ملک خاور ، ممبران بورڈ آف گورنرز عبداللّٰہ سردار ، چوہدری ندیم طارق ،
الپ ارسلان ، ملک عمیر مسعود ، حافظ مصطفیٰ کے علاؤہ ممبر جمخانہ وسیم کیانی اور اس پراجیکٹ کی روح رواں اور سابق ممبر بورڈ آف گورنرز ، چیئرمین ویلفیئر کمیٹی جمخانہ فرحت کمال ضیاء موجود تھے ، جہلم جمخانہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد کی اشد ضرورت تھی جو ان شاءاللہ ایک ماہ کی قلیل مدت میں تیار ہو جائے گی ، مسجد کی تعمیر میں معروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوش ہے ،


