ہزارہ

مشہور شاعرہ اور نا ول نگار روبینہ شاہین کی طرف سے ایک خوب صورت مشاعرے کا اہتمام کیاگیا

خوشاب مشہور شاعرہ اور نا ول نگار روبینہ شاہین کی طرف سے ایک خوب صورت مشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔ اقبال ڈے کے حوالے سے منعقدہ اس خوب صورت پروگرام میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ان میں لاہور کی شاعرات کا گروپ بھی شامل تھا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد محترمہ صفیہ اسحاق نے علامہ محمد اقبال کے افکار پر سیر حاصل گفتگو کی اور علامہ اقبال کی زندگی اور شاعری کے مختلف فلو اجاگر کے اس کے بعد ایک خوب صورت مشاعرے کی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں تمام شاعرات نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ جن میں روبینہ شاہین . شگفتہ نعیم ہاشمی . وفا آذر کنول نسیم رخسانہ بشیر نازیہ بٹ میڈم عنبرین فاروق صدر لیڈیز کلب ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم ویمن چیمبر آف کامرس بھی شریک تھیں میڈم عنبرین فاروق نے اعلان کیا کہ وه شاعرات کو مشاعرے کے لیے لیڈیز کلب کا پلیٹ فارم بھی مہیا کرتی ہیں اور شاعرات جب چاہیں یہاں مشاعرہ منعقد کرا سکتی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button