ہزارہ

چھ کینالوں کا معاملہ نہایت حساس اور اور فوری حل طلب ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومت اس مسئلے کو اسی جزبے اور فراست کے ساتھ حل کرے جس طرح سابق گورنر سندھ نشان امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کالا باغ ڈیم تنازع پر سب کوایک میز پر لاکر افہام و تفہیم کی فضاء قائم کی تھی۔ نثار ملک، محمد پناہ پنہیار کی ہاشم غوری، اشرف انصاری،اسلم غوری اور جاوید ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل /اسٹاف رپورٹر) (ایم پی پی)میری پہچان پاکستان حیدر آباد کے رہنماؤں نثار ملک، محمد پناہ پنہیار نے ہاشم غوری، اشرف انصاری،اسلم غوری اور جاوید ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ کینالوں کے معاملے کو نہایت حساس اور اور فوری حل طلب قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ اس مسئلے کو اسی جزبے اور فراست کے ساتھ جس طرح سابق گورنر سندھ نشان امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کالا باغ ڈیم تنازع پر سب کوایک میز پر لاکر افہام و تفہیم کی فضاء قائم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا اور تاخیری حربے استعمال کئے گئے تو پہلے ہی سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کی بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام اس صورتحال پر شدید تذبزب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔پانی کی منصفانہ و شفاف تقسیم اور اس نظام میں دیرپا اصلاحات کی ضرورت ہے۔ نثار ملک، محمد پناہ پنہیار نے مذید کہا کہ بیرلو بائی پاس سکھر پر وکلاء کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے۔سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک کی روانی مسلسل پانچ دن سے معطل ہے۔ جسکے نتیجے میں لوگ شدید اذیت کا شکار ہیں۔روزمرہ کی اشیاء، جانورگاڑیوں میں ہیں جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دھرنے کو پانچ دن ہونے والے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس اہم معاملے پر دھرنا ختم کرانے اور چھ کینالوں کے مسئلے پر مطمئن کرنے کے بجائے بیڈ گورننس سامنے آرہی ہے۔ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری اس مسئلہ کو حل کرنے اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگر فور ی اقدامات نہ کئے گئے تو انسان تو انسان جانور جو ٹرکوں میں راستہ بند ہونے سے پھنسے ہوئے ہیں چارہ نہ ملنے سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔ ایم پی پی عوام کی آواز بنکر اس معاملے کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button