ہزارہ
سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان، مرکزی کمیٹی ایم پی پی کا کورنگی کے ٹاؤن آرگنائزرنعمان عرف مانی کی والدہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار
نماز جنازہ میں مرکزی رہنماؤں، ورکرز اور علاقہ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔
کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کورنگی کے ٹاؤن آرگنائزر نعمان عرف مانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے نعمان عرف مانی کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے نعمان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی بھی تلقین کی۔ مزیدبرآں انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی و دیگر اراکین نے نعمان عرف مانی کی والدہ کی نماز جنازہ میں کورنگی پی ایریا میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مرکزی رہنماؤں، ورکرز اور علاقہ عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


