کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

خوشاب کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر،ایم پی ا ے ملک محمد آصف بھاء،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی موجودہ کارکردگی، صفائی کے نظام میں بہتری، شہری شکایات کا ازالہ اور عملے کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء نے صدر اجلاس کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کار کر دگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کا مؤثر نظام نہ صرف عوامی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے متعلقہ افسران کو صفائی کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


