ہزارہ

علم دوست پینل سےگزیٹڈ ایسوسی ایشن میں صدارتی امیدوار کے لیےعبدالعزیز پهنور نے نامنیشن فارم جمع کرا دیے

11 مئی کو صدارتی امیدوار عبدالعزیز پهنور کو ووٹ دے کر مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیں گے

حیدرآباد رپورٹ :گز یٹڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار کے لیے علم دوست پینل سے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز پھنور نے حیدرآباد میں نام نیشن فارم جمع کرا دیے نامنیشن فارم جمع کراتے ہی ہیڈ مسٹریز اور ہیڈ ماسٹر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا اور صدارتی امیدوار کے لیے مبارکباد پیش کی اس موقع پر عبدالعزیز پھنور نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو میں کہا کے

ہمارا اتحاد اور ہماری یکجہتی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کہ روشن مستقبل کا ثبوت ہوگی

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے ہیڈ مسٹریسز اور ہیڈ ماسٹر میں دوریہ پیدا کرنے والے عناصروں کے تابوت میں 11 مئی کو آخری کیل ٹھوکنے کا وقت آگیا ہے

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خوفزدہ ہو رہے ہیں میرے صدارتی امیدوار منتخب ہونے پر وہ لوگ خدمت کا جذبہ لے کر آگے آئیں گے تو سب سے پہلے گلے میں لگاؤں گا
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق پر خدمت کرنے والوں کو ترجیح دیں گے لیکن کسی کو سیاست کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے گے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان دوریہ اور نفرتیں پیدا کرنے والوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمیں استعمال کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد اور ہماری یکجہتی سے خوفزدہ ہونے والے مخالفین پرپگنڈا کر کے نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنے کے لیے نئے نئے کردار ادا کریں گے لیکن ہمیں ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے یکجا ہو کر جدوجہد کرتے ہوئے کامیاب ہونا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی ہی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کا ثبوت ہوگی انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو علم دوست پینل کے صدارتی امیدوار عبدالعزیز پهنور کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button