ہزارہ

امت مسلمہ کا اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایڈووکیٹ فیضان اصغر جٹ

گوجرنوالہ ینگ وکلاء نے فلسطین کے حق میں امت مسلمہ کی خاموشی پر ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی کی قیادت اور انتظامات گوجرانولہ کے ابھرتے لیڈر بہادر نوجوان چوھدری فیضان اصغر جٹ ایڈووکیٹ نے کی۔ ایڈووکیٹ فیضان اصغر جٹ نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ ولید شفیق ، ایڈووکیٹ اذان رشید ، ایڈووکیٹ سعد ، ایڈووکیٹ شیراز بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ ولید شفیق نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان پر جاری ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ اور امت مسلمہ کی خاموشی شرمناک ہے۔
ایڈووکیٹ سعد نے کہا کہ فلسطین میں بے گناہوں کا بہتا ہوا لہو تمام مسلم ممالک کی خاموشی پر ماتم کر رہا ہے۔ ایڈووکیٹ شیراز نے کہا کہ ظلم کے اندھیروں میں معصوم فلسطینیوں کی چیخیں اج پوری دنیا کی بے حسی کو جھنجوڑ رہی ہیں۔ ایڈووکیٹ اذان رشید نے کہا کہ اسرائیل دنیا کا سفاک ترین ملک ہے جو بیگناہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ یہودیوں کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا اقدام ہٹلر اور فرعون کی یاد دلاتا ہے۔
اس ریلی میں گوجرانولہ کی ینگ لیڈی لائرز نے بھی بھرپور شرکت کی اور امت مسلمہ کو غزہ میں بچوں اور عورتوں کی شہادت کے خلاف فوری اقدامات کی اپیل کی۔
اس موقع پر سید توصیف ہاشمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے حکومت اور عالمی لیڈران کو بروقت اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانی اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنے کردار سے دشمنان اسلام کو پیغام دیں کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button