ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خوشاب کے سینیئر آفیسر ملک حاجی احمد نواز اتراء مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

خوشاب ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خوشاب کے سینیئر آفیسر ملک حاجی احمد نواز اتراء مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ، ان کی ریٹائرمنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خوشاب کے آفیسرز اور دیگر سٹاف نے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا ۔ واضح رہے کہ ملک حاجی احمد نواز اتراء کا تعلق خوشاب کے مشہور گاؤں اتراء سے ہے ۔ آپ یہاں کی معروف زمیندار اتراء فیملی کے قابل فخر سپوت ہیں۔ ملک حاجی احمد نواز اتراء انتہائی ہردلعزیز ،پروقار ،بردبار، ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خوشاب میں سینیئر آفیسر کی حیثیت سے ملک حاجی احمد نواز اتراء نے گرا نقدر خدمات سر انجام دی ہیں جس کی وجہ سے وہ نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے آفس میں آنے والوں کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک کا برتاو کیا جس پر وہ حاضر سروس سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ ملک حاجی احمد نواز اتراء نہایت ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی اصلاحیتیں سرفراز کی ہیں ۔ موصوف اپنی بے لوث طبیعت کی وجہ سے ضلع خوشاب میں نامور ہیں ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس خوشاب کے سینیئر آفیسر ملک حاجی احمد نواز اتراء کی ریٹائرمنٹ پرایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور، ایکس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء ، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل ، رانا محمد مرسلین، ملک صاحب خان، مہر شکیل احمد، ملک حاجی عبدالرحمان سگو ، راو محمد اکبر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خوشاب کے ملک منصور بنگی سمیت دیگر نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی دائمی صحت و تندرستی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔


