ہزارہ

خوشاب کے بدلتے سکول، معیاری تعلیم ، صاف ستھرا ماحول، محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب ، سرکاری سکول، معیاری سکول کے ماٹو کے تحت بھرپورکوشاں

خوشاب خوشاب کے بدلتے سکول، معیاری تعلیم ، صاف ستھرا ماحول، محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب ، سرکاری سکول، معیاری سکول کے ماٹو کے تحت بھرپورکوشاں۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای او ایجوکیشن خوشاب نے سیکرٹری تعلیم پنجاب محترم خالد نذیر وٹو کے ساتھ جو 12 سولر سسٹمز لگانے کا وعدہ کیا تھا ان میں سے پانچویں سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا ، ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔یاد رہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 44 ڈی بی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے بعد سی ای او ایجوکیشن خوشاب نے سکول ہذا کے سولر سسٹم کا افتتاح کر کے صرف دو ماہ میں لگنے والے سولر سسٹمز سے این ایس بی فنڈ کی مد میں محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کو سالانہ تقریبا” ۱۲ کروڑ تک کے بلوں کی بچت دلوا دی۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button