ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے افتخار ٹاؤن اربن فاریسٹ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر، ڈی ایف او محمد خلیل نے ڈپٹی کمشنر کو یہاں لگائے گئے

خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے افتخار ٹاؤن اربن فاریسٹ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر، ڈی ایف او محمد خلیل نے ڈپٹی کمشنر کو یہاں لگائے گئے پودوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ 160 ایکڑ رقبہ پر 43560 پودے لگانے گیے ہیں جن میں مختلف اقسام کے پھل دار اور پھولدار پودے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ان پودوں کی خاص دیکھ بھال کی جاۓ اور پانی کا خیال رکھا جائے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کلمہ چوک اور جوہرآباد اور خوشاب کے روڈز پر گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گرین بیلٹس پر لگائے گئے پودوں کو معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے کلمہ چوک میں موجود آوارہ کتوں کی موجودگی پر اظہار برہمی کیا اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر شہر سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


