ہزارہ

ایم پی پی کی مقبولیت۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام کی دھوم۔

 پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے لگایا۔ کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، گھوٹکی، سکھر، مانسہرہ، اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں میں بھی شمولیتوں کا سلسلہ جاری۔ ڈاکٹر عشرت العباد نا گزیر ہیں۔ عوامی رائے عامہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم پی پی کی مقبولیت۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام کی دھوم مچ گئی ہے۔۔ ایم پی پی کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے لگایا۔ کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، گھوٹکی، سکھر، مانسہرہ، اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں میں بھی شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ سیاسی اور سماجی حلقے دعوی کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر عشرت العباد نا گزیر ہیں۔ عوامی رائے عامہ بھی یہی ہے کہ سابق گورنر سندھ کا بیانیہ قومی یکجہتی اور پاکستانیوں کو ایک قوم بنکر ملک میں امید، اتحاد، یقین، ملکی استحکام کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے جو بات کہی۔ وہ درست ثابت ہوئی۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم کی یکجہتی ضروری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس ضروری ہیں۔ مرکزی سینئر رہنما ارشد صدیقی نے مختلف معززین شہر سے خطاب میں ایم پی پی کے ریاست اور ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے اور ملکی سا لمیت کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد کی سوچ و فکر سے آگاہ کیا۔ جسکے بعد متعدد مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد و معززین نے ایم پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جبکہ مرکزی رہنماؤں نے بھی ٹھٹھہ میں جس میں عامر علی، قیوم زئی شامل تھے اجلاس منعقدکئے اور ایم پی پی میں شمولیتوں کا خیر مقدم کیا۔ جبکہ مرکزی انچارج نہال صدیقی نے کئی علاقوں کی کمیٹیوں کے اجلاس اور ذمہ داران سے ملاقات کی اور کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔ ایم پی پی ملک کے موجودہ حالات میں وطن پرستی کے جزبے سے سرشار اور پاکستان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ساتھ مسلسل وکلاء، دانشور، مختلف مکاتب فکر کے افراد شامل ہوکر ایم پی پی کو مضبوط کر رہے ہیں۔ جبکہ مرکزی دفترگلشن اقبال میں وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button