ہزارہ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی

 

خوشاب (چیف رپورٹر سے) ایکس سینیٹر ، پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ ہاؤس بمبول تھل پر نمبردار رکھ بمبول راجہ محمد دین کی طرف سے دی جانے والی پروقار عید ملن پارٹی کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں منتخب عوامی نمائندگان سمیت مختلف شعبہ ہاءےبزندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ہردلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد دین کو رکھ بمبول کا نمبردار بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمارا نمبردار راجہ محمد دین کو بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارا پیارا ملک پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے جس کا کریڈٹ میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف شب و روز عوام کی خدمت کے لیے پرخلوص کوشاں نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی ترقی آپ سب کے سامنے ہے ، حکومت کے یوتھ سکالرشپ پروگرام، پاکستان بیت المال کی سکیموں ، ہاؤسنگ سکیم اور دھی رانی پروگرام سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کو شاہراہ ء ترقی پر گامزن کرنے کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button