ہزارہ

کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ عوام ملک اور ایک قوم بنکر ہر سازش کو ناکام بنادیں۔ پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے اس پر وفاق اور صوبہ توجہ دے

کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ عوام ملک اور ایک قوم بنکر ہر سازش کو ناکام بنادیں۔ پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے اس پر وفاق اور صوبہ توجہ دے
ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے ملک کا سوچا جائے۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں، ڈاکٹر عشرت العباد کا بیانیہ ملک کی مضبوطی اور سا لمیت ، استحکام، یقین، اتحاد اور امید کا ہے۔ پاکستان کو مضبوط مملکت بنانا ہے۔ کراچی میں گڈ گورننس اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ مرکزی کمیٹی ایم پی پی

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں بدامنی کی کوششوں اور اشتعال انگیزی کی صورتحال پر کہا ہے کہ کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ عوام ملک اور ایک قوم بنکر ہر سازش کو ناکام بنادیں۔ پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے اس پر وفاق اور صوبہ توجہ دے
ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے ملک کا سوچا جائے۔ ریاست پہلے سیاست بعد میں، ڈاکٹر عشرت العباد کا بیانیہ ملک کی مضبوطی اور سا لمیت ، استحکام، یقین، اتحاد اور امید کا ہے۔ پاکستان کو مضبوط مملکت بنانا ہے۔ کراچی میں گڈگورننس کی ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ اسوقت پوری قوم کو متحد ہو کر تمام تر سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ مرکزی کمیٹی نے کہا کہ سیاست سے بالائے طاق ہوکر ملک کا سوچا جائے۔ افواج پاکستان خوارجیوں اور ملک دشمن قوتوں سے اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر لڑ رہی ہے۔ پوری قوم انکے شانہ بشانہ ہے۔ مرکزی کمیٹی نے اپیکس کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ سندھ کی طرح تمام صوبوں کو اس پر عمل کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اپنے بیانیہ میں جن باتوں کا ذکر کیا اس پر عمل درآمد سے ملک میں بہتری کی راہیں نکل رہی ہیں۔ قومی سلامتی کا اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں کمی، اپیکس کمٰٹیوں کے اجلاس اور نیشنل ایکشن پلان کی بابت انکے ویژن کی جیت ہوئی ہے۔ کراچی میں حادثات پر کنٹرول کے لئے وزیر اعلی سندھ اپنے اعلان کردہ اقدامات پر عمل درآمد کرائیں۔ وفاق سندھ کی شکایات کا ازالہ اور کراچی کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button