ہزارہ

آفاق احمد کی 12اپریل کی وہائٹ پرچم ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان اور اس میں شامل بھی ہونگے

ریلی کو ناکام بنانے کے لئے ڈمپرزمافیا اور حکومت سندھ اور فارم 47والے متحرک ہو چکے ہیں

کراچی (کراچی بیورو) مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد انور نے آفاق احمد کی 12اپریل کی وہائٹ پرچم ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے کہا ہے کہ او ہم اس میں شامل بھی ہونگے۔ ریلی کو ناکام بنانے کے لئے ڈمپرزمافیا اور حکومت سندھ اور فارم 47والے متحرک ہو چکے ہیں۔ کراچی کی تمام اکائیوں کو متحد ہو کر کراچی میں سانحات پر سانحات پر اپنا شدید ردعمل دینا ہوگا۔ مافیاز نے گزشتہ روزکراچی میں پھر شہریوں کو کچل کر اپنی دہشت گردی برقرار رکھی۔ گورنر سندھ اور ایم کیو ایم پاکستان صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں۔آفاق احمد کو جرات مندی کے ساتھ پر امن جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔آج کراچی میں ڈمپرز مافیا نے دوبارہ شہریوں کو کچل کر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کسی قانون کو نہیں مانتے۔جس پر عوامی درعمل فطری ہے۔ جبکہ ڈمپرز مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ بھی توجہ طلب ہے کہ ڈمپرز مافیا کا سرغنہ پاکستان کے لئے جن خیالات کا اظہار کر رہا ہے شرجیل میمن ماہر پریس کانفرسیات اس پر لب کشائی فرمائیں گے۔ انکا ایم کیو ایم آفاق فوبیا تو بیدار رہتا ہے لیکن لسانیت کے مرکز شرجیل میمن کراچی کے شہریوں اور مہاجروں کی نسل کشی میں کوئی بات کرنا پسند نہیں کرتے مہاجر میئر مرتضی وہاب کو گنداکراکے خود صاف رہتے ہیں۔ آفاق احمد کی ریلی کو ناکام بنانے اور کراچی کے عوام اور اسٹیک ہولڈرز کی امن ریلی کو ناکام بنانے کے لئے خاص منصوبہ بندی کے تحت ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے گئے اتنی بیڈ گورننس پر حکومت سندھ کے خلاف کورکمانڈر سندھ، آرمی چیف۔ ڈی جی رینجرز کو معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ کیوں عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ 22اگست 2016سے پہلی والی قیادت کو یاد کریں۔ عوام اگر آفاق احمد کے ساتھ ہیں تو اسکا احترام ہونا چاہئے۔ سودے باز فارم 47والے جو ڈھٹائی سے کہ رہے ہیں کہ اگلی حکومت میں بھی ہوں گے نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔ اب انہیں مہاجر کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے
مہاجر بانیان پاکستان کی اولاد ہیں۔ پاکستان سے انکی لازوال محبت کا کوئی ثانی نہیں۔ ہماری جماعت نے پری پلان بارہ اپریل کی ریلی سے پہلے حالات خراب کرنے کو حکومتی سازش قرار دیا ہے اور اسکی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان مخالف بیانیہ پر ڈمپرز مافیا کے سرغنہ کو فوری گرفتار کرکے اسکی شہریت چیک کی جائے اور بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جائے ورنہ آرمی چیف کو آکر مداخلت کرنے کے سوا کراچی میں کوئی امن قائم نہیں کرسکتا۔ گورنر سندھ کی شعبدہ بازی بند کراکے کسی مناسب فرد کو گورنرسندھ لگایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button