ڈاکٹر عشرت العباد خان کا شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم، میرا بیانیہ ملک میں استحکام اور بحیثیت پاکستانی ملک کو مضبوط ریاست اور ترقی کا ہے۔ ملکر ملک کی خدمت کریں گے۔
ایم پی پی میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جئے سندھ محاذ، پی کیو اے، ہزارہ صوبہ تحریک، پاکستان عوامی حقوق تحریک کے رہنماؤں کی شمولیت ڈاکٹر عشرت العباد پر اعتماد کا خیر مقدم
کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ و نشان امتیاز نے ایم پی پی میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جئے سندھ محاذ، پی کیو اے، ہزارہ صوبہ تحریک، پاکستان عوامی حقوق تحریک کے رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر آج میری پہچان پاکستان میں شامل ہونے سے ہمارے قومی ویژن کی جہت ہے۔انہوں نے ندیم شہزاد ہاشمی (سابق سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم)،اخلاق ہاشمی (چیئرمین نواز شریف حمایت کمیٹی)و مرکزی ڈپتی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن لیبر فورم)، بشیر چانڈیو (سابق صدر کراچی جئے سندھ محاذ)، الیاس ایڈووکیٹ (چیئرمین پی کیو اے)، صادق تنولی (نائب صدر ہزارہ صوبہ تحریک، سدھیر احمد سرکی (چیئرمین پاکستان عوامی حقوق تحریک) کو شمولیت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ شامل ہونے والوں نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہایم پی پی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے۔ جہاں تمام پاکستانی بلا امتیاز مل کر ملک کی ترقی اور اتحاد کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ میری پہچان پاکستان ایک ایسا قومی بیانیہ ہے جو اس یقین پر کھڑا ہے کہ ہماری سب سے پہلی شناخت پاکستانی ہونا ہے۔ اس تحریک کا مقصد ملک میں اتحاد، وقار، تعلیم، انصاف، جدت، برابری پر مبنی مواقع کی فراہمی ہے۔ تاکہ نوجوان نسل کو ایک مضبوط اور خود مختار پاکستان کی تعمیر میں شریک کیا جا سکے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ ملک اسوقت جس صورتال سے دوچار ہے۔ وقت آچکا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ایک ایسے نظریئے کا ساتھ دیں جو ملک کو ایک مثبت سمت دے۔ جہاں پر ہر پاکستانی کی آواز سنی جائے اور ہر شہری کو ترقی کرکے مساوی مواقع ملیں۔ ملک میں استحکام اور بحیثیت پاکستانی ملک کو مضبوط ریاست اور ترقی کا ہے۔ ملکر ملک کی خدمت کریں گے۔ہم سے جوق در جوق رابطے کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے ہر آنے والے کو ویلکم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


